دہشتگردی کے پیش نظر مزار قائد کی سیکیورٹی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ ،فاقی حکومت نے منظور ی دیدی

منگل 29 دسمبر 2015 23:57

دہشتگردی کے پیش نظر مزار قائد کی سیکیورٹی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ ،فاقی حکومت نے منظور ی دیدی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29دسمبر۔2015ء)دہشتگردی کے پیش نظر مزار قائد کی سیکیورٹی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جس کیلئے وفاقی حکومت نے منظور ی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مزار قائد مینجمنٹ بورڈ نے مزار قائد کا سیکیورٹی اپ گریڈ کرنے کیلئے ٹینڈر بھی جاری کر دیاہے جس کے مطابق مزار قائد کی باونڈری وال گرل سمیت 9فٹ تک بلند کی جائے گی ،انڈر وہیکل انسپکشن سسٹم نصب کیاجائے گا ،38جدید نائٹ ویڑن کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے اور مزارقائد کے اندر مختلف مقامات پر 10واچ ٹاورز بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔مزار قائد کی سیکیورٹی اپ گریڈ کرنے کیلئے چاڑھے چار کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں