سال نو کی آمد ، محکمہ داخلہ سندھ نے دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء) : سال نو کی آمد پر سکیورٹی خدشات کے پیشٍ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے سال نو کی آمد سے قبل ون ویلنگ اور سائلنسر کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر2 دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے جو یکم جنوری تک جاری رہےگی ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت کراچی میں 31دسمبر سے یکم جنوری تک ون ویلنگ اور سائلنسر کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی ہے ، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دو دن کے لئیے عائد کی گئی اس پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں