کراچی،لیاری گینگ وار کے 4کارندوں سمیت 9گرفتار،آسلحہ برآمد

بدھ 30 دسمبر 2015 11:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وارکے 4 کارندوں کو گرفتارکرلیا جبکہ گلبہار کالونی سے 5مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کاروائی کرکے 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے تھا۔گلبہار کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا، اس دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں