کراچی،سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ، 2 افراد جاں بحق ،لواحقین کااحتجاج

بدھ 30 دسمبر 2015 11:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، سول ہسپتال کے باہر اہل خانہ نے احتجاج کیا تاہم رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچنے پر احتجاج ختم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے سول ہسپتال میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ دونوں افراد ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جان سے گئے۔ 50 سالہ امنہ اور 18 سالہ دانش کے اہل خانہ نے سول ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر احتجاج کیا ، احتجاج میں ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کی گئی، تاہم رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے سول ہسپتال پہنچ گئے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں