بلاول کے پروٹوکول کی نذر ہونیوالی بسمہ کے والد سے سندھ حکومت نے وعدہ پورا نہ کیا

فیصل بلوچ نے پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے بچی کی موت کا ذمہ دار بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کو ٹھہرادیا

بدھ 30 دسمبر 2015 14:06

بلاول کے پروٹوکول کی نذر ہونیوالی بسمہ کے والد سے سندھ حکومت نے وعدہ پورا نہ کیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے پروٹوکول کی نذر ہونے والی بسمہ کی موت کے کئی روز بعد بھی سندھ حکومت کی جانب سے اس کے والد سے کیا گیا وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ بسمہ کے والد فیصل بلوچ نے اپنی بیٹی کی موت کے حوالے سے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مقف پر آج بھی قائم ہوں کہ پروٹوکول کی وجہ سے ہی میری بچی کی جان گئی جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصل بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری دینے اور مالی مدد کا وعدہ کیا گیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا جاسکا ہے۔واضح رہے کہ 23 سمبر کو بلاول بھٹو زرداری سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے تو وی آئی پی پروٹوکول کے باعث اسپتالوں میں لوگوں کا داخلہ بند کردیا گیا جب کہ اس دوران بیمار بچی بسمہ وقت پر طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال کرگئی تھی جس پر شدید عوامی رد عمل سامنے آنے کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت نے متاثرہ خاندان سے معذرت اور متوفی بچی کے والد کو مالی امداد و ملازمت دینے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں