کراچی،سندھ رینجرز کی کاروائی ، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

بدھ 30 دسمبر 2015 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقوں پی ای سی ایچ ایس اور رضویہ میں کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت ہے جنہیں پہلے سے گرفتار افراد کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں