کراچی ،رینجر زکی کارروائی، کالعدم جماعت کے 4 دہشت گرد و ں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا

بدھ 30 دسمبر 2015 18:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستان رینجر ز سندھ کی کارروائی، کالعدم جماعت کے 4 دہشت گرد و ں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رضویہ اور پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پاکستان رینجرز سندھ نے مذکورہ مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ، دہشت گردوں کی قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو پیلے سے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں دہشت گردوں نے فرقہ وارانہ متعدد ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں