گڈگورننس کیلئے قائم علی شاہ کوپرانی تنخواہ پرکام کرناہوگا،اسلم ابڑو

سندھ میں امن و امان اورچوربازاری پروفا ق کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،رہنمامسلم لیگ (ن) سندھ

بدھ 30 دسمبر 2015 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) سندھ میں امن وامان کی بحالی اورگڈگورننس کی بہتری کیلئے وزریراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی پرانی تنخواہ پرکام کرناپڑے گا،سندھ میں لاء اینڈآرڈراورچوربازاری پروفاقی حکومت کوئی کمپرومائزنہیں کرے گی،سندھ میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن گٹھ جوڑ کی باتیں کرنے والے وزیراعظم نوازشریف کی وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے 20منٹ کی ملاقات سے اندازہ لگالیں کہ وفاق امن وامان کی صورتحال پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گاان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات کے حوالے سے کہاکہ وفاق صوبے میں گڈگورننس چاہتاہے ،دہشتگردوں سے تانے بانے اگرسیاستدانوں سے ملتے ہیں تووہ خود کوعدالتوں میں پیش کریں ہم سندھ میں دہشتگردی کی گھمبیرصورتحال لاء اینڈآرڈر،چوربازاری،سرکاری خزانے کی بندربانٹ پرکوئی کمپرومائزنہیں کریں گے،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ وزیراعظم نوزشریف سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہترچاہتے ہیں ہمارے کوئی سیاسی مقاصدنہیں ہیں ،سندھ حکومت دھونس دھمکیوں کے بجائے پرانی تنخواہ پرہی کام کرے توبہترہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں