ڈاؤ یونیورسٹی میں2روزہ دل کے امراض کے موضوع پر سائنسی اور عوامی آگاہی سمپوزیم
سادہ خوراک، سادہ ترزِزندگی اور باقائدہ ورزش سے دل کی بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے، ماہرین
بدھ 30 دسمبر 2015 19:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں45سال سے زائد عمر کی آبادی بلندفشارخون جبکہ 25فیصد آبادی ذیابیطس کے مرض کا مبتلا ہے۔ صحت مند دل صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ ملک میں دل کی بیماریوں اور اس کی روک تھام کے آگاہی کی اشد ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہارماہرین نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منعقدہ دوروزہ دل کے امراض کے موضوع پر سائنسی اور عوامی آگاہی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سمپوزیم کا انعقاد ڈاؤ یونیورسٹی نے یونائٹیڈاسٹیٹ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے کیا جس کا مقصد عوام الناس میں دل کے امراض اور اس سے منسلک پیچیدگیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے)
سمپوزیم میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیاگیاجس میں یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی اراکین سمیت ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ صحت مند دل صحت مند زندگی کی ضمانت ہے جبکہ سادہ خوراک، سادہ ترزِِزندگی اور باقائدہ ورزش سے دل کی بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔ ملک میں دل کی بیماریوں اور اس کی روک تھام کیلئے آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے تحقیق کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق صحت عامہ کے نظام کا اٹوٹ حصہ ہے اور انسانی صحت پر بہت اثر انداز ہوتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اپنے طلباء وطالبات میں تحقیقی سرگرمیوں کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان میں طلباء وطالبات میں تحقیقی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے مختلف پلیٹ فارم فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ملک کا نام روشن کرسکیں۔اس موقع پر انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمیدخان کو تحقیقی سرگرمیوں کیلئے مختلف خدمات فراہم کرنے اور یونیورسٹی کو اعلی معیار کے مطابق بنانے پرمبارکباد پیش کی۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسرڈاکٹرمسعودحمیدخان نے اپنے خطاب میں کہا ہائی کولیسٹرال، سگریٹ نوشی اور لوگوں کے طرزِ زندگی میں ورزش کی کمی دل کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ سادہ خوراک، سادہ ترزِزندگی دل کے مرض سے بچنے کا سب سے اہم ہتھیار ہے۔ یہ ضروری ہے کے لوگوں کواپنے دل کی مکمل جانچ پڑتال کروانی چاہیے تاکہ دل کی بیماریوں سے بچاجاسکے ۔ صحت مند دل اوراچھی زندگی کے لیے ضروری ہے کہ دل کے دورے سے بچنے کے لیے سنہری اصولوں پر عمل کرکے خودکو اور اپنے معاشرے کو موذی مرض سے بچاسکتے ہیں۔بعدازاں، پروفیسر محمد مسرور، پروفیسر رعناقمر، پروفیسر طلعت مرزا، ڈاکٹر زیباحق اور ڈاکٹر سعید خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا