کراچی، صنعتی علا قو ں میں لگنے والی آگ کی وجو ہا ت کو کم کر نے کے لئے کمیٹی قا ئم کر دی گئی ہے ،اصغر علی خا ن جو نیجو

بدھ 30 دسمبر 2015 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے محنت و افرا دی قو ت اصغر علی خا ن جو نیجو نے فیکٹریو ں میں آتشزدگی سے متعلق خبرو ں کا نو ٹس لیتے ہو ئے آج اپنے دفتر میں ایک اہم اجلا س کی صدار ت کی ۔ اجلا س میں سیکریٹری لیبر عبدالرشید سو لنگی ،ڈا ئریکٹر لیبر مصطفی سو ہا گ ،کمشنر سیسی فا رو ق لغا ر ی ،سیکریٹری ویلفیئر بو ر ڈ شا ہ محمد شا ہ سمیت محکمہ محنت کے دیگر افسر ان نے شرکت کی ۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتی علا قو ں میں لگنے والی آگ کی وجو ہا ت کو کم کر نے اور اس کے سد با ب کے لئے کمیٹی قا ئم کی جا ئے جو تما م فیکٹریو ں ، کا رخا نو ں اور دو کا نو ں کی انسپکشن کر کے ایک ہفتہ میں اپنی تجا ویز پیش کرے گی اور کسی بھی فیکٹری میں آگ لگنے کی صو ر ت میں اس کے اسبا ب اور ہو نے والے جا نی و ما لی نقصان کی رپو ر ٹ 48گھنٹو ں میں مشیر محنت اصغر علی جو نیجو کو پیش کرنے کی پا بند ہو گی ۔

(جاری ہے)

صو با ئی مشیر نے سیسی کے تمام ہسپتا لو ں کو ہدا یت دی ہے کہ کسی بھی نا گہا نی صو ر ت حا ل اور آگ لگنے کے وا قعا ت کی صو ر ت میں مزدوروں کو بہترین طبی سہو لیا ت فرا ہم کی جائیں ۔جبکہ سندھ بھر میں سیسی کے تمام ہسپتا لو ں کے ایم ایس کو ہدا یا ت دی ہیں کہ صحت و صفا ئی کے نظا م کو بہتر بنا یا جا ئے اور جس ہسپتا ل میں صفا ئی نہ ہو نے کی شکا یا ت موصو ل ہوئیں تو اس کے خلا ف سخت کاروائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں