کراچی،31دسمبر کی رات فیضان مدینہ میں خصوصی مدنی مذاکرہ ہوگا،دعوت اسلامی

بدھ 30 دسمبر 2015 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مورخہ 31دسمبر کوخصوصی مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کا آغازبعد نماز عشاء رات ساڑھے آٹھ بجے تلاوت قرآن ونعت رسول مقبول سے ہوجائے گا،بعد ازاں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری بیان کرینگے اور وقت مناسب پر امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری مدنی مذاکرے کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دینگے ۔

مدنی مذاکرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔ مدنی مذاکرے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا جو بذریعہ انٹرنیٹ ومدنی چینل دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں