ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کا بلدیہ شرقی میں صفائی وستھرائی و دیگر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ

بدھ 30 دسمبر 2015 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہا کہشہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے محدود وسائل کے باوجود بلدیہ شرقی بھرپور اقدامات سر انجام دے رہا ہے ، افسران و عملہ کوشش کریں کہ ایسی حکمت عملی مرتب کرکے اقدامات کیئے جائیں جس سے مسقل بنیادوں پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد کے ہمراہ چاندنی چوک پر جاری صفائی و ستھرائی اور ملبے کے اٹھانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کی زیر نگرانی چاندنی چوک پر مشینری اور ہینڈ لیبر کے ذریعے صفائی و ستھرائی اور ملبہ اٹھانے کا کام تیزی سے جاری ہے ،ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی و ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کارکردگی کو مزید بہتر کرنا ہوگا ، اس سلسلے میں جیسے جیسے صفائی کا کام ہوتا جائے وہاں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے یقینی بنایا جائے ، اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی و ستھرائی کے عملے ساتھ مکمل تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرا جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرا مقررہ جگہ پر تھیلیوں میں بند کرکے ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگاسکے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے الحلال سوسائٹی میں ٹرائنگل پارک کی تعمیر کے کام کا بھی معائنہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام کو تیز کیا جائے ، ہماری اولین ترجیح عوام کیلئے صاف سربز ماحول کا قیام ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں