نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہے سیاسی انتقام کیلئے نہیں،بلاول

بدھ 30 دسمبر 2015 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہے سیاسی انتقام کیلئے نہیں ہے گزشتہ روز گلگت بلتستان کے پیپلز پارٹی کے وفد نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کے وفد نے بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان کے صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا بلاول بھٹو نے وفد کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ہر فورم پر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے نیشنل ایکشن پلان تیار کرکے متفقہ طور پر منظوری دی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں