سال 2015؛ پاکستان میں مہنگائی نے عوام کو کچل دیا
جمعرات 31 دسمبر 2015 12:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) دنیا بھر میں سال 2015کے دوران خام تیل، خوردنی پام آئل، گندم، چینی سمیت بیشتر کماڈیٹیز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں صارفین کو مہنگائی سے نجات نہ مل سکی بلکہ بعض اشیا کے نرخ بڑھ گئے اور کم آمدن طبقے کو تو مہنگائی نے کچل کر ہی رکھ دیا۔اس وقت پاکستان میں پٹرول عالمی مارکیٹ سے کم وبیش44 روپے لیٹر اور چینی20 روپے فی کلو مہنگی ہے جبکہ دال ماش کی قیمتیں تو مرغی کے گوشت سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں، چائے کی پتی کے نرخ1سال میں 230 روپے فی 950 گرام بڑھ گئے ، 1سال میں دال مسور11 روپے، چنے کی دال47، کابلی چنا28 اور کالاچنا32 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، آٹے پر عالمی رجحان کے برعکس 6 روپے فی کلو بڑھ گئے،گندم کی قیمتوں پربھی اثرانہ ہوا۔
(جاری ہے)
46روپے تک پہنچ گئی، فائن آٹے کی قیمت 45کے مقابلے میں 48روپے فی کلو فروخت ہوا، چکی کے آٹے کی قیمت 48روپے فی کلو پر مستحکم رہی۔سال بھر کے دوران مختلف اقسام کی دالوں کی قیمت میں بھی کوئی نمایاں کمی نہ آسکی، مسور کی دال 135سے بڑھ کر 146روپے کلو، مسور ثابت 122سے بڑھ کر 127روپے کلو تک پہنچ گئی، مونگ کی دال 180سے کم ہوکر 160روپے پر آگئی، ماش کی دال کی قیمت ہوشربا اضافے کے بعد 156سے بڑھ کر 270روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی، چنے کی دال جو سال کے آغاز پر 80سے 82روپے کلو فروخت کی جارہی تھی دسمبر میں 127روپے کلو فروخت ہورہی ہے، کابلی چنا 115سے بڑھ کر 143روپے کلو اور کالا چنا 88روپے کے مقابلے میں 120روپے کلو قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے، ایک سال کے دوران مہنگے باسمتی چاول کی 25سے30 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی تاہم کم آمدن اور متوسط طبقے کے قوت خرید میں آنے والے اری6 اور باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں صرف 5 روپے کی کمی ہوئی۔عام استعمال کی اشیا میں سال بھر کے دوران سب سے زیادہ اضافہ چائے کی پتی کی قیمت میں عمل میں آیا، سال کے آغاز پر مکسچر چائے کا 950گرام پیک 520 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا تھا جو سال کے اختتام تک 230روپے اضافے کے بعد 750 روپے تک پہنچ گیا، اس طرح 1سال کے دوران چائے کی پتی کی قیمت 44فیصد تک بڑھ گئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں خشک دودھ کی قیمت میں سال بھر کے دوران 15فیصد کمی کے باوجود پاکستان میں خشک دودھ کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ آسکی اور خشک دودھ کا 910گرام کا پیکٹ بدستور 720روپے اور چائے کے لیے خاص دودھ بدستور 660روپے کلو فروخت ہوا جبکہ ٹیٹراپیک دودھ بدستور 110روپے فی لیٹر فروخت کیا گیا۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 25فیصد تک کمی ہوئی، دسمبر 2014میں پام آئل کے سودے 624ڈالر فی میٹرک ٹن پر کیے گئے جبکہ نومبر تک قیمت 503ڈالر کی سطح پر آگئی، دسمبر کے مہینے میں پام آئل کے فروری کے سودے 562ڈالر پر کیے جارہے ہیں تاہم پاکستان میں سال کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کا فائدہ مقامی صارفین کو منتقل نہیں ہوسکا اور تیل کی معروف برانڈز کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے اور گھی کی قیمت میں 10روپے کی کمی ہوئی، صابن اور ڈٹرجنٹس کے خام میٹریل میں نمایاں کمی کے باوجود صابن اور ڈٹرجنٹس بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتیں برقرار رکھیں اور صارفین کو ریلیف نہیں مل سکا۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
پہلا ویمنز ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 113 رنز سے ہرادیا
گورنر سندھ کی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے عید ملن کی تقریب میں شرکت
گورنرسندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62 ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
گورنرسندھ سے صوبائی وزیرسیاحت ،ثقافت ،آثارقدیمہ اورنوادرات سید ذوالفقارعلی شاہ کی ملاقات
سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن حکام نے نیشنل بینک اسٹیڈیم ..
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نئی کوالٹی ایشورنس پالیسی کا نفاذ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات