عامر کو ٹیم میں لانے کی کوششوں پر بحث ، جاوید میانداد برہم ہوگئے

جمعرات 31 دسمبر 2015 13:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پیسر محمد عامرکو ٹیم میں لانے کی کوششوں پر سابق کپتان جاوید میانداد سخت برہم ہیں، انھوں نے کہا کہ سزا یافتہ کھلاڑی کو دوبارہ موقع دیکرپاکستان کی عزت داوٴ پرلگائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میانداد نے کہاکہ محمد عامرکوکھیلنے کے مواقع فراہم کرکے ہم دنیا کو آخرکیا پیغام دے رہے ہیں؟اگر ہم نے اب سخت موقف نہیں اپنایا تو پھر ہرکھلا ڑی اس طرح کی حرکت کریگا، اسے معلوم ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ سزا ہی ملے گی جو پوری کرکے دوبارہ میدان میں آجائینگے، سابق قومی کپتان نے کہاکہ سزا یافتہ کرکٹرکو موقع دیکر ہم 18کر وڑ عوام کی عزت داوٴ پر لگار ہے ہیں، اگر عامر قومی اسکواڈ کاحصہ بن بھی جاتے ہیں اوردورے کیلیے متعلقہ ملک کے سفارتخانے نے ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا تو اس سے بھی دنیا بھر میں ملک وقوم کی سخت سبکی ہوگی، پی سی بی کے سابق ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ ہم دنیامیں عامرکے حوالے سے انتہائی غلط پیغام دے رہے ہیں، میں پیسرکیخلاف نہیں لیکن اس نے غلطی کی جس کی سزا بھی ملی،اب عامرکوکرکٹ سے دور ہو جانا چاہیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں