شہرقائد،رواں سال اغوا برائے تاوان کی 36 وارداتیں ہوئیں,3اغوا کار مقابلے میں مارے گئے، پولیس رپورٹ
جمعرات 31 دسمبر 2015 15:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) سال 2015 میں تاوان کے لیے 36افراد کو اغوا کیا گیا ، تین اغوا کار پولیس کے ہاتھوں مارے گئے جبکہ ایک مغوی اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل ہوا ۔ رواں سال جہاں ایک طرف قتل و غارت اور لوٹ مار کے واقعات جاری رہے وہیں اغوا برائے تاوان کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ،کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود اغوا کار سرگرم رہے اور شارٹ ٹرم کڈنیپنگ(جزوقتی اغوا برائے تاوان)کی وارداتیں بھی جاری رہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 25 دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا برائے تاوان کے لیے 36 افراد کو اغوا کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سی پی ایل سی اور اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 34 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے 50 اغوا کاروں کو گرفتار کیا۔(جاری ہے)
ان کارروائیوں کے دوران تین اغوا کار پولیس سے مقابلے کے دوران مارے گئے جبکہ ایک مغوی اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل ہوا ۔
سی پی ایل سی کا دعوی ہے کہ رواں سال اغوا برائے تاوان کے 21مقدمات کی تفتیش مکمل ہوئی۔ اگر ہم اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا مہینے کے حساب سے تقابلی جائزہ لیں تو جنوری میں اغوا برائے تاوان کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے ۔فروری میں چار اور مارچ میں دو واقعات رپورٹ ہوئے۔ اپریل پرسکون رہا۔مئی میں اغوا کا ایک ، جون میں دو اور جولائی میں کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ اگست میں تین ،ستمبر میں دو ، اکتوبر میں تین ، نومبر میں تین اور دسمبر میں اغوا برائے تاوان کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے حکام کا دعوی ہے کہ رواں برس شہر میں اغوا برائے تاوان کے 29 واقعات سامنے آئے جن میں سے 27 وارداتوں کی گتھی سلجھائی جا چکی ہے ۔دوسری جانب رواں سال 22 وارداتیں سی پی ایل سی کے ریکارڈ کا حصہ بنیں ۔شہر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں تاحال جاری ہیں مگر متعلقہ محکموں کے ریکارڈ میں پایا جانے والا تضاد ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ