گزشتہ سال حکومت نے امن کاتحفہ دیا، اس سال مزید خوش خبریاں دیں گے،علی اکبر گجر رہنماء (ن) لیگ سندھ
جمعرات 31 دسمبر 2015 19:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ 2016ء ملک اور قوم کیلئے خوشیوں اور ترقی کا سال ہوگا۔2015ء عوام کی فتوحات اور امن کا سال تھا جس میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے قوم کو امن اور معاشی ترقی کے تحفے دئیے، نئے سال میں انشااﷲ حکومت عوام کو مزید خوش خبریاں دے گی اور جمہوریت اورمعیشت کی ترقی کا جاری سفر مزیدتیزہوگا۔
انہوں نے عوام کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی ملکی معیشت کی ڈگمگاتی کشتی کو سنبھالادے کربھنور سے نکالااور ایسی مثبت اورٹھوس معاشی پالیسیاں دیں کہ جن کے طفیل ملک میں ترقی کا سفرتیز ترین ہوااور پاکستان کا دنیا میں اعتباربحال ہوا۔(جاری ہے)
اب امریکہ ہو یا یورپ یا پڑوسی ملک بھارت پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرنے پرمجبور ہیں۔
اس کا سارا کریڈٹ قائدجمہوریت میاں محمد نوازشریف اور ان کی مخلص ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی ترقی کے لئے دن رات ایک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء پرنظردوڑائی جائے تو پورے سال میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپوزیشن کی طرف سے شدیدرکاوٹوں،الزام تراشی اور ناروااحتجاجی مہم کے باوجودعوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور قوم کو میٹرو، موٹرویز ،غیرمعمولی کسان پیکج ، ہیلتھ پیکج کے علاوہ کئی دوررس نتائج کے حامل منصوبے دئیے جن کی وجہ سے ملک آنے والے دنوں میں ایک مثالی ملک کے طورپرابھرکرسامنے آئے گا۔ علی اکبرگجر نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران پرقابوپانے کے لئے بھی تہہ دل سے کوشاں ہے اور وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ 2018ء توانائی کے بحران کے خاتمہ کا سال ہوگا۔اب تک مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے ، سب پورے کئے ہیں اور انشاﷲ توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے حکومتی کوششیں رنگ لائیں گی اور جلد ملک سے اندھیرے ختم کرکے گاؤں گاؤں روشنیاں پھیلائی جائینگی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیر ی اورلائیواسٹاک سیکٹر کوشعبے کو عالمی معیارات کے تحت بدلنے کی ضرورت
تاجر برادری ایم آئی سی اے ڈی آر کی ثالثی خدمات سے مستعفید ہو، جسٹس (ر) خلجی
عدالت نے گیس چور کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا - کراچی میں مزید 167 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹا دئیے ..
سرمایہ کاری کے جائزے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقات
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
عوام کو فوج کے خلاف کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ثروت اعجاز قادری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ..
جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد
رینجرز (سندھ)اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کیدو مختلف مشترکہ کارروائیاں
نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات