روئی کی 5 ہزار گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 950 روپے سے 5 ہزار 600 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے

جمعرات 31 دسمبر 2015 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) روئی کے بھاؤ 4 ہزار 950 روپے سے 5 ہزار 600 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ جمعرات کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2015-16ء کی 5 ہزار گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 950 روپے سے 5 ہزار 600 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ حاسل پور کی غیر معیاری روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 4 ہزار 950 روپے فی من رہے جبکہ فورٹ عباس کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 100 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح خیرپور کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 375 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ صادق آباد کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 5 ہزار 600 روپے فی من رہے جبکہ گھوٹکی کی روئی کی 400 گانٹھوں اور پنوعاقل کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 550 روپے فی من رہے۔ اسی طرح میاں والی کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 490 روپے سے 5 ہزار 525 روپے فی من پر بند ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں