روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 200 روپے اور 5 ہزار 573 روپے پر مستحکم

جمعرات 31 دسمبر 2015 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء)روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو روئی کی فصل 2015-16ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 200 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 5 ہزار 573 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 335 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 718 روپے پر بند ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں