گزشتہ سال حکومت نے امن کاتحفہ دیا، اس سال مزید خوش خبریاں دینگے، 2016ء ملک اور قوم کیلئے خوشیوں اور ترقی کا سال ہوگا
مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرکا بیان
جمعرات 31 دسمبر 2015 21:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ 2016ء ملک اور قوم کیلئے خوشیوں اور ترقی کا سال ہوگا۔2015ء عوام کی فتوحات اور امن کا سال تھا جس میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے قوم کو امن اور معاشی ترقی کے تحفے دئیے، نئے سال میں انشااﷲ حکومت عوام کو مزید خوش خبریاں دے گی اور جمہوریت اورمعیشت کی ترقی کا جاری سفر مزیدتیزہوگا۔
انہوں نے عوام کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی ملکی معیشت کی ڈگمگاتی کشتی کو سنبھالادے کربھنور سے نکالااور ایسی مثبت اورٹھوس معاشی پالیسیاں دیں کہ جن کے طفیل ملک میں ترقی کا سفرتیز ترین ہوااور پاکستان کا دنیا میں اعتباربحال ہوا۔(جاری ہے)
اب امریکہ ہو یا یورپ یا پڑوسی ملک بھارت پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرنے پرمجبور ہیں۔
اس کا سارا کریڈٹ قائدجمہوریت میاں محمد نوازشریف اور ان کی مخلص ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی ترقی کے لئے دن رات ایک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء پرنظردوڑائی جائے تو پورے سال میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپوزیشن کی طرف سے شدیدرکاوٹوں،الزام تراشی اور ناروااحتجاجی مہم کے باوجودعوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور قوم کو میٹرو، موٹرویز ،غیرمعمولی کسان پیکج ، ہیلتھ پیکج کے علاوہ کئی دوررس نتائج کے حامل منصوبے دئیے جن کی وجہ سے ملک آنے والے دنوں میں ایک مثالی ملک کے طورپرابھرکرسامنے آئے گا۔ علی اکبرگجر نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران پرقابوپانے کے لئے بھی تہہ دل سے کوشاں ہے اور وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ 2018ء توانائی کے بحران کے خاتمہ کا سال ہوگا۔اب تک مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے ، سب پورے کئے ہیں اور انشاﷲ توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے حکومتی کوششیں رنگ لائیں گی اور جلد ملک سے اندھیرے ختم کرکے گاؤں گاؤں روشنیاں پھیلائی جائیں گی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار