2016میں بھی بھرپور عوامی خدمت کرینگے،اﷲ ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،کراچی کے لیے 2015اچھا سال ثابت ہوا ہے جس کا سہراسیکورٹی فورسز کے سرجاتا ہے ، عوام کو ساتھ ملائے بغیر کسی بھی حکومت کا کوئی عمل قابل قبول نہیں ہوسکتا،دعا ہے! نیا سال امن کے ساتھ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو

معروف سیاسی و سماجی رہنما حلیم عادل شیخ کا پیغام

جمعرات 31 دسمبر 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) معروف سیاسی و سماجی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم 2015کی طرح 2016میں بھی بھرپور عوامی خدمت کرینگے ،بحثیث قوم ہمیں سال نو میں امن ،صحت ،تعلیم کے فروغ کے ساتھ غربت کے خاتمے کے لیے اپنا اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔ہمیں نئے سال میں باہمی رنجشوں اور اختلافات کو بھلاکر آگے بڑھنا ہوگا۔

جس کے لیے ہم پوری قوم کے لیے دعاگو ہیں کہ نیا سال ہر ایک فرد کے لیے خوش بختی کی علامت ثابت ہو،اپنے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ نیا برس کس کے لیے کیسا ثابت ہوگا مگر جب ہم ایک دوسرے کا بازوبنیں گے اور دوسروں کی تکالیف کا احساس کرکے چلیں گے تو اس میں کوئی دوراہے نہیں ہے کہ سال نو خوشحالی کا سال ثابت ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی بھی محاظ پر اپنی قوم کو مصیبتوں میں دیکھا ہے توآگے بڑھ کران کی مدد کی ہے ہمیشہ مثبت انداز میں تنقید کی ہے تاکہ مقامی حکومتوں کو سنبھل کر اپنی اصلاح کا موقع مل سکے ،لہذا اس برس بھی عوامی خدمت کے ساتھ مایوس چہروں پر مسکراہٹیں لانے کی کوشش کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ امن کے لیے کراچی کے لیے 2015اچھا سال ثابت ہوا ہے ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری میں کمی رہی ،جس کا سہر اسیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے سرجاتا ہے ۔

پوری قوم کو یہ امیدر کھنی چاہیئے کہ نیا سال امن کے ساتھ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو،کیونکہ اس برس جو امن کے لیے بہتریاں آئی ہیں وہاں سیاسی محاز آرائیوں کی بدولت کچھ نامناسب اقدامات بھی اٹھائے گئے جس کی غلطیاں حکومت کے سرجاتی ہیں کیونکہ عوام کو ساتھ ملائے بغیر کسی بھی حکومت کا کوئی عمل قابل قبول نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں