خیرپور، ٹرک اور ٹرالر میں ٹکر سے ڈرائیور ہلاک

جمعہ 13 اکتوبر 2006 13:02

خیرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) ٹنڈو مستی تھانے کی حدود بائی پاس پر پنجاب سے کراچی جانے والے ایک ٹرک نمبر AE-1028 نے پہلے سے کھڑے ہوئے خراب ٹریلر نمبر TLC-200 کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اسلام الدین چوہان عمر 35 سال جو روہڑی کا رہائشی تھا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا 10 سالہ معصوم چچا زاد اللہ وسایو چوہان شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو سول ہسپتال لایا گیا ۔ ادھر ٹنڈو مستی پولیس نے ٹریلر نمبر TLC-200 کے ڈڑائیور فضل رسول اور کلینر غلام فرید رہائشی صادق آباد کو حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں