وزیراعلی پنجاب 15نومبرکوبہاولپورکادورہ کریں گے انتظامات مکمل کرلیے گئے

اتوار 12 نومبر 2006 12:39

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12نومبر2006 ) بہاولپور یزمان اورخیرپورٹامیوالی میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی اورآئی جی پولیس پنجاب میجرریٹائرڈضیاء الحسن کے 15نومبرکے دورے کے انتظامات مکمل ہوگئے پولیس اوردیگر محکمہ جات کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے یونین اورتحصیل ناظمین نے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے وزیراعلی پنجاب بہاولپورضلع اوران کی تحصیلوں کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے تقریباً دس ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دینے کا اعلان کریں گے اور بے مکیں افراد میں پانچ مرلہ سکیم کی اسنادبھی تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں