مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے چرواہے کے ورثاء نے سیشن کورٹ ٹی پی او سمیت دیگر 15 پولیس اہلکاروں کے خلاف پٹیشن دائرکردی

بدھ 15 نومبر 2006 16:37

خیرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15نومبر2006 ) 7 نومبر 2006ء کو ریڑی پولیس کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے چرواہے ثناء اللہ ناریجو کے چاچا شاہنواز ناریجو نے گزشتہ روز سیشں کورٹ خیرپور مین ٹی پی او ریڑی غلام علی بروہی سمیت دیگر 15 پولیس اہلکاروں کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے پٹیشن میں مقتول کے چاچا شاہنواز ناریجو نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ واقعہ کے روز ان کا خاندان کیٹی بادشاہ کھوڑو میں مویشی چرا رہے تھے مذکورہ اہلکاروں نے تمام چرواہوں کو پکڑ کر لے گئے اور بعد میں ثناء اللہ ناریجو کو بدنام ڈاکو ظاہر کرکے مقابلے میں قتل کردیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہاری ہیں اور ڈاکوؤں سے ہمارا واسطہ نہیں ہے جن افراد کے خلاف سیشن کورٹ خیروپر میں پٹیشن دائر کی گئی ہے ان میں ٹی پی او غلام علی بروہی، ایس ایچ او صادق کلہوڑو، عبدالستار کلہوڑو، جمیل کھوسو، اگلو سیال، برکت علی کورائی، غلام شبیر لاڑک اور دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں عدالت کو پٹیشن میں گزارش کی گئی ہے کہ ایس ایچ او گلوسیال کو ہدایت جاری کی جائے کہ مقتول کے ورثاء کی جانب سے قتل کا کیس مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف داخل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں