چینی انجنیئر خیرپور ٹامیوالی سے تیل اور گیس دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے

اتوار 3 دسمبر 2006 12:02

خیرپور ٹامیوالی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03دسمبر2006 ) چینی کمپنی بی جی پی کے چینی انجنیئر خیرپور ٹامیوالی سے تیل اور گیس دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے چینی انجنیئر جو بڑی بڑی مشینری اور گاڑیوں سمیت 20 روز قبل خیرپور ٹامیوالی پہنچے اور گوٹھ شاہ محمد میں کیمپ لگا کر دریاء ستلج کنارے تیل و گیس کی تلاش شروع کر دی جن کی حفاظت کیلئے حکومت پاکستان نے جگہ جگہ پولیس اور سکیورٹی کے درستے تعینات کر دیئے وہ دریاء ستلج کنارے سروے کرتے ہوئے تیل اور گیس کی بھاری مقدار دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں خیرپور ٹامیوالی جو پسماندہ ترین تحصیل ہے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے یہ تحصیل عالمی ورلڈ میں شمار ہوتے ہوئے ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہو جائے گی واضح ہو کہ خیرپور ٹامیوالی ٹوبہ شہیداں چولستان میں سعودی عرب کے تعاون سے دفاع نے پانچ کروڑ روپے لاگت سے ائر بیس مکمل کر لیا ہے جس کا افتتاح چار روز قبل ایک سعودی شہزادے نے محکمہ دفاع کے جرنیلوں کے ساتھ سختی حفاظتی انتظامات کے دوران کیا یہ ائیر بیس دفاع کے ساتھ ساتھ اہم ملکی و غیر ملکی مہمان اور سیاستدان بھی ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کر سکتے ہیں-

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں