چینی کمپنی کے انجینئروں نے تیل اورگیس کی دریافت کے لیے اپنا نیٹ ورک چولستان میں بھی پھیلادیا

جمعرات 7 دسمبر 2006 12:04

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 )چینی کمپنی بی جی بی کے چینی انجینئروں نے خیرپورٹامیوالی سے تیل اورگیس کی دریافت کے بعد مزید سروے کرنے کے لیے اپنا نیٹ ورک چولستان میں بھی پھیلادیاہے چینی انجینئرحفاظتی انتظامات کے دوران دریاستلج کنارے اورچولستان میں تیل اورگیس کی تلاش تیزی سے شروع کردی ہے خیرپورٹامیوالی دریائے ستلج کنارے تیل اورگیس کی بھاری تعداد دریافت ہونے پر چینی انجینئروں نے چین سے بھاری مشینری طلب کرلی ہے اس وقت چینی انجینئروں نے خیرپورٹامیوالی سے بارہ کلومیٹرنواچی گوٹھ شاہ محمد میں اپنے کیمپ نصب کرچکے ہیں غیرملکی چینی انجینئروں کے کیمپوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے پولیس اورسیکورٹی گارڈجگہ جگہ تعینات ہیں واضح ہوکہ خیرپورٹامیوالی جوپسماندہ ترین تحصیل ہے اس تحصیل میں دونوں سیاستدانوں ایم این اے سید تسنیم نواز گردیزی اورایم این اے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ذاتی اورسیاسی اختلافات کے باعث کوئی ترقیاتی کام نہ کرائے ہیں یہاں کی عوام غربت وافلاس بیروزگاری کا شکارہے چینی کمپنی بی جی پی کے تیل اورگیس نکالنے سے یہ تحصیل ترقی یافتہ ممالک اورشہروں میں شمارہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کی غربت افلاس بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکتاہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں