وزیراعلی پنجاب نے بہاولپورڈویژن میں30نئی پٹرولنگ پوسٹیں قائم کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 7 دسمبر 2006 12:05

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 ) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے بہاولپورڈویژن میں30نئی پٹرولنگ پوسٹیں قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے ضلع بہاولپور میں8نئی پٹرولنگ پوسٹیں قائم کی جائینگی ضلع بہاولنگر میں10چوکیاں قائم کی جائینگی یہ اقدامات ہائی وے شاہراہ پر سے جرائم کے خاتمے کے لیے کیے جارہے ہیں اسی طرح خیرپورٹامیوالی تحصیل ہونے کی وجہ سے تاحال ایک پولیس اسٹیشن ہے اس تحصیل میں بھی سٹی تھانہ اورصدر تھانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مزید پولیس چوکیوں کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ایک پولیس چوکی عنایتی اورایک پولیس چوکی اسرانی میں قائم کی جائے گی پولیس کی نفری میں بھی اضافہ کیا جارہاہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں