ووزیر اعظم شوکت عزیز دسمبر کے آخری ہفتے بہاولپور خیرپور ٹامیوالی اور حاصل پور کا دورہ کریں گے

اتوار 10 دسمبر 2006 13:09

خیر پور ٹامیوالی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) وزیر اعظم شوکت عزیز دسمبر کے آخری ہفتے بہاولپور خیرپور ٹامیوالی اور حاصل پور کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ دورہ ممبر قومی اسمبلی میاں ریاض حسین پیر زادہ کی دعوت پر کیا جارہا ہے ایم این اے میاں ریاض حسین پیر زادہ نے صحافیوں کو ملاقات میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم شوکت عزیز سوئی گیس کا بھی افتتاح کریں گے ۔ اور حاصل پورہ خیرپور ٹامیوالی کیلئے تین کروڑ روپے گرانٹ دینے کا بھی اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں