۔پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 16 دسمبر 2006 19:59

خیرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16دسمبر2006 ) پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔ ڈی پی او خیرپور کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے نواحی علاقے گاڑی موری جانے والے ایک شخص عنایت کھوڑو کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر اس سے موبائل فون نقد رقم اور دیگر سامان لوٹ لیا جس کی فوری اطلاع اے ایس پی سٹی غازی صلاح الدین کو ملی جس پر اے ایس پی سٹی نے ایس ایچ او ببر لوء اکبر چنہ کو فوری ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او ببرلوء اور چوکی انچارج پریالو غلام سرور بھیو نے ناکہ بندی کردی جلبانی پیٹرول پمپ کے مقام پر ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ ہوگیا سخت مقابلے کے بعد پولیس نے 3 ڈاکوؤں منظور احمد کلہوڑو، اللہ رکھیو کلہوڑو اور محبوب کلہوڑو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او خیرپور جاوید احمد جسکانی نے ہفتے کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس پارٹی نے کامیاب کارروائی کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے جو خیرپور پولیس کی کامیابی ہے گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے، پولیس مقابلے اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے ڈی پی او خیرپور نے اس موقع پر پولیس پارٹی کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں