خیرپور‘ مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق ‘3افراد زخمی

جمعرات 24 مئی 2007 12:15

خیرپور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار24 مئی2007) ملتان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سات سالہ بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملتان سے کراچی جانے والی کوچ خیرپورکے علاقے ٹنڈو مستی پہنچی تو مسلح افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی ،نہ روکنے پر ملزمان نے کوچ پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں سات سالہ بچی کبریٰ موقع پر جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین مسافر زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال خیرپور میں داخل کرادیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں