خیرپور کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکہ، سپلائی معطل

پیر 28 مئی 2007 12:40

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2007ء ) خیرپور کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکہ، سپلائی معطل، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز خیرپورکے علاقے فیض گنج میں گاوٴں دھنی بخش لاشاری کے قریب سوئی گیس کی سولہ انچ قطر کی پائپ لائن اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے سے تیس فٹ پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں