خیرپور ٹامیوالی،ٹریک حادثے میں دوافرادہلاک

جمعہ 6 جولائی 2007 12:02

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار06 جولائی 2007) خیرپور ٹامیوالی دوکاریں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے پر دوافراد ہلاک اور ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں تفصیل کے مطابق خیر پور ٹامیوالی سے سات کلو میٹر جانب مشرق مظہر آباد ہائی وے روڈ پر ایک ٹریکٹر ٹرالی کھڑی تھی کہ لودھراں ضلع کی دوکاریں4849 ایم ایل ایم اور9291 ایم ایل جے جو تیز رفتار تھیں اچانک ٹکرا گئیں کاروں میں سوار حاجی عبدالخالق اور محمد لقمان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک پانچ سالہ بچی پروین دو خواتین زینب مائی اور شہناز بی بی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لیے بی وی ایچ منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں