تیزرفتار فلائنگ کوچ موٹرسائیکل پرچڑھ دوڑی،ایک جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

اتوار 15 جولائی 2007 12:23

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی 2007) موٹرسائیکل اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم ،ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی ہوگیا جس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے تفصیل کے مطابق خیر پور ٹامیوالی سے چھ کلومیٹر دور موضع چڑاں کے رہائشی دوافراد موٹر سائیکل پرسوار شہر آرہے تھے کہ خیر پور ٹامیوالی ہائی وے روڈ حاصل پور سے بہاولپور جانیوالی تیز رفتار فلائنگ کوچ نمبر9411موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد پرویز موقع پرجاں بحق اور محمد یاسین شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال داخل کردیاگیا ہے حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں