نارا کے علاقے میں 20کھمبوں سے 11ہزار ووٹ بجلی کی تا ریں چوری 30سے زائد دیہا ت تا ریکی میں ڈوب گئے

بدھ 12 ستمبر 2007 15:59

خیرپور (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12ستمبر2007) خیرپور کے نارا کے علاقے میں 20کھمبوں سے 11ہزار ووٹ بجلی کی تا ریں چوری 30سے زائد دیہا ت تا ریکی میں ڈوب گئے ،دیہا تیوں کا احتجاجی مظاہر ہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق بجلی کی تا ریں چوری کر نے والا چوروں کا گر وہ خیرپور کے نا را کے علاقے میں کا ٹھوڑ سے پیرا نو پشن تک 20کھمبوں سے بجلی کی تاریں چوری کر کے لے گیاجس کی وجہ سے 30سے زائد دیہا ت تا ریکی میں ڈوب گئے ۔دریں اثناء علا قے کے دیہاتیوں نے محمد بھنبھر کی قیا دت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین بجلی کی تا ریں چوری کر نے والے گروہ کو گرفتا ر کرو ،دیہا ت کی بجلی بحال کر و اور دوسرے نعرے لگا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں