خیر پور ٹامیوالی اور حاصل پور کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب بھرپوراقدامات کررہی ہے ۔وزیراعلی پنجاب۔۔۔۔پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے عوام کا خادم بنایاجارہا ہے، رکن صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 11 مئی 2008 12:17

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11مئی2008 ) وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی طرح خیر پور ٹامیوالی اور حاصل پور کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب بھرپوراقدامات کررہی ہے کرپشن اور بدعنوانی کے کنٹرول کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے عوام کا خادم بنایاجارہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے خیرپور ٹامیوالی کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں کاظم علی پیرزادہ سے ایوان وزیراعلی میں ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اب چوہدریوں کا وہ دور ختم ہوگیا جس دور میں سیاسی کارکنوں اور مظلوموں پر ناجائزمقدمات درج کیے جاتے تھے اورصرف اپنے چہیتوں کونوازنے کیلئے ان کی ہر خواہش پوری کی جاتی تھی انہوں نے کہا کہ اب تمام ترقیاتی کام اور فیصلے میرٹ کے مطابق ہونگے کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی کارکنوں پر درج تمام مقدمات کا جائزہ لیا جارہا ہے اوریہ مقدمات ختم کردیے جائیں گے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ چولستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے مٹھے پانی کی فراہمی کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں ٹولوں اورتالابوں کو پختہ کرنے کیلئے چولستان ترقیاتی ادارہ کوفنڈزدیے جارہے ہیں بہاول کنال لنک اور میلسی کنال لنک کو پانی وافر مقدار میں دیا جائے گا دونوں نہروں کو مزیدوسیع کرنے کے بھی انتظامات کیے جارہے ہیں خیرپور ٹامیوالی اور حاصل پور دونوں تحصیلوں میں بجلی اور سڑکوں کے جال بچھادیے جائیں گے ایم پی اے میاں محمد کاظم علی پیرزادہ اپنے حلقہ کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے جوبھی ڈیمانڈ کریں گے انہیں پورا کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دونوں تحصیلوں میں غربت افلاس اور بیروز گاری کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں کچی آبادی کے مکینوں کومالکانہ حقوق اور بے زمین کاشتکاروں میں ساڑھے بارہ ایکڑاراضی الاٹ کی جائے گی ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں