خیرپور میں حالیہ برساتوں کے بعد کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا

بدھ 6 اگست 2008 14:30

خیرپور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 اگست2008 ) خیرپور میں حالیہ برساتوں کے بعد کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں کئے جانے والے سروئے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ضلع خیرپور کی8 تحصیلوں میں 74یونین کونسلوں میں قائم کچی آبادیوں میں تعمیر کچے مکانات حالیہ برساتوں کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں اکثر کی چھتیں ختم ہوگئی ہیں اور سینکڑوں مکانات کی دیواریں منہدم ہوگئی ہیں اور ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں۔ سروے کے دوران کچے مکانات میں رہنے والے افرادنے بتایا کہ مہنگائی کے دورمیں ان کے پاس رہنے کیلئے یہی چھت تھی، اگرمزید برساتیں ہوئیں تو ان کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں