خیر پور، پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طلبہ کی تعداد تین ہو گئی

اتوار 16 نومبر 2008 20:56

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2008ء) خیرپور کے نواحی گاوٴں مٹھل جاگیرانی میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا مزید ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔گاوٴں میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالبعلموں کے لواحقین اور جاگیرانی برادری کے افراد نے لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیا۔

جس کے باعث پنجاب سے کراچی جانے والاٹریفک کئی گھنٹے رکا رہا ۔۔

(جاری ہے)

مقتولین کے ورثاء کا کہنا ہے کہ قتل کئے گئے تینوں نوجوان طالبعلم تھے جبکہ ایک نوجوان الہ ڈ نوجاگیرانی کی دو روز بعد شادی ہونے والی تھی مقتولین کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان تینوں طلبہ کے قتل کا از خود نوٹس لیکر انصاف فراہم کرے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن غلام اکبر وگن کی جانب سے ایس ایچ اوکمبٹ سمیت کارروائی میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد مشتعل افراد نے دھرنا ختم کرکے شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں