خیرپور،ایک ہی خاندان کی تین بچیاں نالے میں ڈوب کرجاں بحق

جمعرات 11 دسمبر 2008 14:08

خیر پور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11دسمبر2008 )خیرپور کے علاقے سیٹھارجہ کے قریب ایک ہی خاندان کی تین بچیاں سیم نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک کو زخمی حالت میں بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقے سیٹھارجہ کے قریب چار بچیاں سیم نالے کے کنارے کھیل رہی تھیں کہ اس دوران ایک بچی اچانک نالے میں گر پڑی بچی کو پچانے کیلئے دیگر تین لڑکیوں نے بھی نالے میں چھلانگ لگادی ۔جس کے نتیجے میں ریما ،روبینہ اورسیماڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک نامعلوم لڑکی کو زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے ۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں بچیوں کی لاشیں نالے سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں