میرے خلاف دہشت گردوں کی پشت پناہی کے عائد کردہ الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ‘جنرل(ر)حمید گل

جمعرات 11 دسمبر 2008 14:28

خیرپورٹامیوالی بہاولپور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11دسمبر2008 ) آئی ایس آئی کے سابق سر براہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمیدگل نے کہا ہے کہ ان کے خلاف دہشت گردوں کی پشت پناہی کے عائد کردہ الزامات قطعی بے بنیاد اور من گھڑت ہیں اور وہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے آلہ کار نہ ہیں اور نہ ہی وہ کسی دہشت گرد کاروایئوں میں ملوث ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل ہیئومن رائٹس(پاکستان)جاپان آلورلڈ کے چیئرمین راناابرارحسین مرکزی صدر محمد نوازچیمہ اور مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ایم اقبال انجم سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کسی پر بھی الزام عائد کر دیتا ہے سمجھوتہ ایکسپریس سانحے میں بھی ابتدائی طورپر isiکو ملوث کیا گیا تھا مگر سب جانتے ہیں کہ بعد میں معلوم ہونے والے حقائق اس کے بر عکس تھے انہوں نے کہا کہ لشکر طیبہ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق یا واسطہ نہ ہے اور نہ ہی isiکسی بھی دہشت گرد تنظیم کو سپورٹ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بارک اوبامہ کی قیادت میں امریکہ کی نئی انتظامیہ تبدیلی کے نعرے کے ساتھ میدان میں اتری ہے اس لیے دنیا بھر میں دہشت گردی کے حوالے سے انہیں ہر معاملے کو باریک بینی سے دیکھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مسلئے کے حل کیلئے طالبان سے دہشت گردی کا لیبل ہٹانا ہوگا انہوں نے انکشاف کیا کہ نائن الیون کی منصوبہ بندی امریکہ میں کی گئی اور جب تک اسامہ بن لادن کے خلاف نائن الیون میں ملوث ہونے کے مکمل ثبوت نہیں ملتے یے نہیں کہا جاسکتا یے منصوبہ اسامہ بن لادن کا بنایا ہوا ہے اس معلے پر امریکہ میں بھی تضاد پایا جاتا ہے -

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں