وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور سے انسانی حقوق کی پامالی کے تین مختلف واقعات کی رپورٹ طلب کرلی،ملزموں کیخلاف کارروائی کاحکم

پیر 12 جنوری 2009 13:10

خیرپورٹامیوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے خیرپورٹامیوالی اورمنڈی یزمان میں انسانی حقوق کی پامالی کے تین واقعات کی ڈی پی اوبہاولپور سے تفصیلی رپورٹ طلب اورملزمان کیخلاف سخت ترین کارروائی کاحکم دیدیا تفصیلات کے مطابق انٹرنینشل ہیومن رائٹس پاکستان جاپان آل اوور دی ورلڈ کے شعبہ نشرواشاعت نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کوضلع بہاولپور کی دو تحصیلوں خیرپورٹامیوالی اورمنڈی یزمان میں تین اہم واقعات کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کاروائی کامطالبہ کیا تھا وزیراعلی پنجاب نے تینوں واقعات پرسخت ایکشن لیا اورڈی پی او بہاولپور سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی آئی ایچ آر پی جے کی رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ تحصیل یزمان میں مولوی خلیل احمد نے تیرہ سالہ شبانہ عرف آمنہ کے ساتھ جعلی نکاح نامہ تیارکرلیا اوراسے اغواء کرنے کی کوشش کی عدالت بہاولپور نے نکاح نامہ جعلی قراردیتے ہوئے مولوی خلیل احمد کیخلاف پولیس کو کارروائی کاحکم جاری کردیا جبکہ خیرپورٹامیوالی کے نواحی یونین گڈن کونسل میں قبضہ مافیا ارشاد احمد لوٹھڑوغیرہ نے قبریں سمار کردیں قبرستان جمن شاہ کے اراضی مکان پر قبضہ کرلیامتوفی حاجی محمد صادق کو اغواء کرکے تشدد کرتے رہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا بستی ممتاں میں دن دیہاڑے جندوڈہ ممڑ ارشاد احمد ممڑ محمد اظہرممڑوغیرہ نے دن دیہاڑے الیکٹرک کی دکان پرڈکیتی ماری دوملزم پکڑے گئے ان کے ساتھیوں نے آتشیں اسلحہ سمیت حملہ کرکے محمد صدیق درکھان کے گھر کی چادر چاردیواری کاتقدس پامال کیا خواتین کی بے حرمتی کی اورکلہاڑیوں کے وار کرکے دوعورتوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی کردیے یہ رپورٹ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پاکستان نے وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی جس پر وزیراعلی نے کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں