وزیراعلی پنجاب آئندہ چند روزمیں بہاولپور اورنیشنل پارک لال سوہانرا کا دورہ کریں گے

اتوار 5 اپریل 2009 13:45

خیرپورٹامیوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل ۔2009ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف آئندہ چند روزمیں بہاولپور اورنیشنل پارک لال سوہانرا کادورہ کریں گے یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک ایک مرکزی ترجمان نے صحافیوں کو ملاقات میں بتائی ہے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ میاں محمدشہبازشریف بہاولپور سرکٹ ہاؤس میں لیگی کارکنوں اورعہدیداران ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے ان کے دورے کوحتمی شکل دی جارہی ہے بہاولپور میں انتظامات شروع کردیے گئے ہیں جلد ہی سرکاری سطح پر وزیراعلی کے دورے کا اعلان کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں