خیرپورٹامیوالی، تیز رفتار کاریں‌ آپس میں‌ ٹکرا گئیں، ایک خاتون سمیت تین افراد جاں‌ بحق

ہفتہ 11 اپریل 2009 18:40

خیرپورٹامیوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل ۔2009ء) خیرپورٹامیوالی کے نواح ریلوے اسٹیشن اسرانی ہائی وے روڈ پر آمنے سامنے سے جانے والی دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گیں جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق خیرپورٹامیوالی کے نواحی ریلوے اسٹیشن اسرانی ہائی وے روڈ پر بہاولپور سے آنیوالی تیزرفتار توڈی کار نمبری514/aqr سامنے سے خیرپورٹامیوالی سے آنیوالی کار نمبری2875/leb/07سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں میلسی کی رہائیشی ایک خاتون ڈریور محمد اسلم سمیت تین افراد جاں بحق اور دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنہیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں