ضلع حکومت خیرپور کا بجٹ منظور

منگل 30 جون 2009 19:46

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون ۔2009ء) ضلع حکومت کا سال 2009-10 کے لئے 5 ارب 65 لاکھ 49 ہزار 222 روپے کا بجٹ اکثریتی رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ضلع ناظم پیر نیاز حسین شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2009-10 کا بجٹ عوامی بجٹ ہے اور بجٹ میں تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 3 ارب 56 کروڑ 80 لاکھ جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے 75 کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ میں سرکاری ادویات کی خریداری کے لئے 12 کروڑ 47 لاکھ روپے رکھے گئے۔ ضلع ناظم نے کہا کہ غریبوں کے لئے مکانات اور طلبہ کے لئے تعلیمی فنڈز اور مستحقین اور حادثات کا شکارافراد کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کے دوران ضلع ناظم پیر نیاز حسین شاہ نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور صدر مملکت سے اپیل کی کہ وہ نارا میں سرکاری درختوں کی چوری کٹائی کا سختی سے نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ کے دوران نارا سے ہزاروں درخت غیر قانونی اور چوری کاٹ لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں