سینٹرل جیل خیرپور میں قیدی گروپوں میں تصادم، بیس قیدی زخمی

اتوار 20 ستمبر 2009 18:06

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20ستمبر۔2009ء) سینٹرل جیل خیرپور میں قیدیوں کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں چھ اہلکاروں سمیت بیس سے زائد قیدی زخمی ہوگئے۔ قیدیوں میں جھگڑا عید کے کپڑے استری کرنے پر شروع ہوا۔

(جاری ہے)

جھگڑے میں اینٹوں، لاٹھیوں اورلوہے کی سلاخوں کا آزادانہ استعما ل کیا گیا جس کے باعث بیس سے زائد قیدی زخمی ہوگئے۔ بارہ قیدیوں کو زخمی حالت میں سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہے جن میں ایک قیدی اقبال پھلپوٹو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے جیل میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈسٹرکٹ پولیس کی خدمات جیل انتظامیہ کے حوالے کردیں ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں