سندھ کو پیرس بنانے میں وقت درکار ہے،وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 23 ستمبر 2009 17:45

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔23ستمبر۔2009ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو پیرس بنانے میں وقت درکار ہے اور صدر آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں اور قیادت میں ملک سے غربت، بدحالی، افلاس، بیروزگاری کا خاتمہ ومعاشی اقتصادی اور خوشحالی لا کر ماضی کے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے سبب عوام سے چھینی گئیں خوشیاں واپس لوٹائی جائیں گی موجودہ حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے سرکٹ ہاؤس میں وزیراعلیٰ ہاؤس ودیگر پروگراموں میں مختلف وفود واجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کے پودے کی آبیاری کر کے درخت بنایا جھکی جڑیں آج عوام میں مضبوط ہو گئی ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ ماہ صحت، تعلیم، پولیس ودیگر محکموں میں اہلسنت کی بنیاد پر نوکریاں دی جائینگی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل پنچائیں گے عوام صبروتحمل کامظاہرہ کریں ان کے بنیادی مسئلے ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے بعدازاں چیف جسٹس سپریم کورٹ عبدالحمید ڈوگر سے عید ملاقات کی اس موقع پر اخبار نوسیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی بدولت ملک بڑے بحرانوں کے بھنور سے نکل رہا ہے اس موقع پر ناظم ایڈووکیٹ مسعود بنی ڈوگر ، مشیر وزیراعلیٰ نظر محمد گاہو، امتیاز ملاح ودیگر ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں