قومی شاہراہ پر مسافر ویگن الٹنے سے ایک بچی ہلاک ،10 افراد شدید زخمی

بدھ 13 جنوری 2010 18:56

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔13جنوری۔ 2010ء) خیرپور میں ٹنڈو مستی تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر رانی پور سے سکھر جانے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار 7 سالہ معصوم بچی اسرا جاں بحق ہوگئی جبکہ 10 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے جن کو دیگر مسافروں اور علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گمبٹ اسپتال پہنچایا۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں ہادی بخش، حمیداں، اللہ ڈنو اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں