خیرپور‘قبائلی تصادم میں3افراد ہلاک ‘2شدیدزخمی

پیر 10 مئی 2010 14:50

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2010ء) خیرپورمیں 2گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3افراد ہلاک اور 2شدیدزخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی کے قریب رشتے کے تنازع پر مہر برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرچوکی قائم کردی جس کے بعددونوں مسلح گروپ مورچہ بند ہوگئے ہیں ۔قبائلی تصادم کے بعدعلاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں