خیرپور میں عالمی کھجور نمائش کا انعقاد

جمعرات 29 جولائی 2010 16:08

خیرپور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جولائی۔2010ء) اوسی خیرپور میں دو روزہ عالمی کھجور نمائش کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں کھجور کی سو سے زائد اقسام کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے خیرپور میں کھجور کی پیداوار بڑھانے کے لئے تربیتی سیمیناراور کھجور نمائش میں ملک بھر اور مختلف ممالک کے کھجور کے تاجروں اور آبادگاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

نمائش میں سولر سسٹم کے ذریعے کھجور کی تازگی اور افادیت برقرار رکھتے ہوئے اس سکھانے کی تربیت دی گئی ۔ ڈی سی او خیرپور محمدعباس بلوچ کا کہنا تھا کہ آبادگاروں کو کھجور کی بہتر پیداوار حاصل کرنے لئے تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔پی ٹی سی سیمینار میں شرکاء کو سندھی ثقافت سے روشناس کروانے کے لئے اسٹالز لگائے گئے اور صوفیانہ محفل موسیقی بھی منعقد کروائی گئی۔ کھجور کے آبادگاروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ سیمینار کے انعقاد سے اعلیٰ معیار کی پاکستانی کھجوروں کو عالمی منڈی تک رسائی میں مدد ملے گی اور اس سے برآمد بڑھا کر کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے گا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں