خیرپور ،شادی شدہ خاتون نے تین بچوں سمیت روہڑی کینال میں چھلانگ کر خود کشی کرلی، خاتون اور بچے کی نعش برآمد، دو بچوں کی تلاش جاری ،علاقے میں سوگ کا سماں، گھر میں کہرام، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد

منگل 23 اکتوبر 2012 21:47

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23اکتوبر۔ 2012ء) خیرپور میں شادی شدہ خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت روہڑی کینال میں چھلانگ کر خود کشی کرلی، خاتون اور ایک بچے کی نعش برآمد، دو بچوں کی تلاش جاری علاقے میں سوگ کا سماع، گھر میں کہرام، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز خیر پور کے گمبٹ تھانے کی حدود روہڑی کینال میں گمبٹ شہر کی رہائشی 45 سالہ خاتون شمشاد بیگم زوجہ علی محمد شیخ نے کسی نامعلوم وجہ سے تنگ آکر اپنے تین بچوں عبداللہ، فیصل اور اقصیٰ شیخ سمیت کود کر خود کشی کرلی یہ واقع اس وقت پیش آیا جب مذکورہ خاتون اپنے بچوں کو سکول سے لارہی تھی کہ انہوں نے بچوں سمیت خود کشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ورثاء اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کی تلاش شروع کر دی پولیس نے دیہاتیوں کی مدد سے خاتون شمشاد بیگم اور آٹھ سالہ عبداللہ شیخ کی نعش نہر سے برآمد کرکے گمبٹ ہسپتال روانہ کر دی جبکہ بقایا دو بچوں کی نعشوں کی تلاش جاری ہے پولیس نے برآمد ہونے والی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی نعش گھر آنے پر کہرام مچ گیا اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کیلئے رابطہ نہیں کیا کہ خاتون کا شوہر ایک بڑا ٹرانسپورٹر ہے واقع غربت کے باعث تو ہوا نہیں ہے پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے تاحال واقع کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو ورثاء نے خاموش کرادیا ہے اور پولیس کو کہا ہے کہ صرف خود کشی کی رپورٹ درج کر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی شفاف تحقیقات کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں