خیرپور، میر واہ کینال میں آر، ڈی32کے مقام پر40فٹ چوڑا شگاف، بستیاں اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب ، بروقت اطلاع دینے پر محکمہ انہار کا عملہ پہنچ سکا

بدھ 24 اکتوبر 2012 22:39

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اکتوبر۔ 2012ء) فیض گنج کے علاقے ظفر آباد کے قریب میر واہ کینال میں آر، ڈی32کے مقام پر40فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے باعث رہائشی بستیاں اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں بروقت اطلاع دینے پر بھی محکمہ انہار کا عملہ پہنچ سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیر پور کی تحصیل فیض گنج کے علاقے ظفر آباد میں، آر ڈی32کے مقام پر40 فٹ چوڑا شگاف پڑ جانے سے رہائشی بستیاں اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنے اور چاول کی فصلیں زیر آب آگئیں اس سلسلے میں دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نہر کا پانی اوور ٹاپ کر رہا تھا جس کی اطلاع بروقت محکمہ انہار کے عملے کو دی گئی اس کے باوجود ان کی مدد کیلئے کوئی نہیں آیا وہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ انہار کے نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کے نقصان کاازالہ کیا جائے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں